ایسی فلم کے انتظار میں تھی کہ پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جائیں‘ مدیحہ شاہ

پرویز کلیم نے قائل کرنے پر 13سال بعد فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے ‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 30 نومبر 2019 14:44

ایسی فلم کے انتظار میں تھی کہ پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جائیں‘ مدیحہ شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2019ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ ’’مجاجن‘‘ کے بعد مجھے متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن ایسا کوئی کردار نہیں ملا جسے کرنے کے بعد میں میرے پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ، 13سال کے طویل وقفے کے بعد ایسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کی کہانی میرے دل کو چھو گئی اور میں نے کردار نبھانے کی حامی بھر لی ۔

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے 13سالوں میں بے شمار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ’’مجاجن ‘‘میں جو کام کر چکی تھی وہ میرے پرستاروں کے ذہنوںپرنقش تھا اور مجھے ایسا کردار نہیں ملاجو ’’مجاجن ‘‘کی جگہ لے سکے اس لئے میں نے طویل انتظار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پرویز کلیم نے مجھے اپنی نئی فلم کیلئے قائل کیا اور جب میں نے اس کی کہانی سنی تو مجھے اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار میں واضح مارجن نظر آیا ۔

میں یہی سوچ رہی تھی کہ ایسا کوئی مشکل کردار آئے جو کوئی اورنہ کر سکے اور میں اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے پرستاروں نے اتنے طویل وقفے کے بعد جب دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خبر سنی تومجھے والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا او رمیرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسی فلم ہونی چاہیے جس میں انٹرٹینمنٹ کے سارے مصالحے موجود ہوں کیونکہ اس کے بغیر فلم بینوں کو سینما گھر آنے کے لئے راغب نہیں کیا جا سکتا ۔
وقت اشاعت : 30/11/2019 - 14:44:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :