ہالی ووڈ باکس آفس پر فلموں میں گھمسان کا رن

جمعہ 29 مارچ 2013 13:16

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29مارچ 2013ء) ہالی ووڈ باکس آفس پر ہونے والا سخت مقابلہ۔فلموں کی دوڑ میں اب جی آئی جوو بھی شامل ہوگئی ہے۔ ہالی ووڈ مارکیٹ میں آگئے ہیں اب فائٹرز۔ جو اپنی زبردست فائٹنگ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں باکس آفس کی حکومت۔

(جاری ہے)

فلم جی آئی جوو میں جو گروپس آپس میں لڑ رہے ہیں اور ان کی یہ لڑائی زمین پر نہیں بلکہ ہورہی ہے پہاڑوں کے درمیاں ہوا میں۔

باکس آفس کی لڑائی میں ان کا سامنا ہے فلم کروڈز سے جو اپنی اسٹائل میں ہیں چیمپئین اور براجمان ہیں باکس آفس پر فلموں کی گھمسان کی جنگ میں شامل ہے فلم دی ہوسٹ،ٹوائیلائیٹ سیریز بنانے والے ڈائریکٹر کو ہے یقین کہ ان کی فلم ہوسٹ بھی کسی سے کم نہیں اور تو اور فلم ٹیمپٹیشن بھی اپنی طرف سے پوری کوشش میں ہے کہ وہ تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر جگہ بنائے۔
وقت اشاعت : 29/03/2013 - 13:16:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :