ذاتی کاموں کے لئے کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا، احسن خان

پیر 2 دسمبر 2019 19:50

ذاتی کاموں کے لئے کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا، احسن خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) اداکار احسن خان نے کہا کہ اپنے سارے کام خود کرنا پسند کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی کاموں کے لئے کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتاتا کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اپنے سکول کے دور سے ہی اس شوق کوپورا کرتے آرہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے شوبز چھوڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلے کرنے کا حق ہے اور وہ اس کے نئے روحانی سفر میں کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ مہوش حیات اور صبا قمر کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تھائی کھانوں کے بہت شوقین ہیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2019 - 19:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :