احسن خان اور ان کی اہلیہ غریب بچوں کے حقوق کیلئے سر گرم ہو گئے

پیر 2 دسمبر 2019 20:03

احسن خان اور ان کی اہلیہ غریب بچوں کے حقوق کیلئے سر گرم ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) نامور اداکار احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان غریب بچوں کے حقوق کے لئے سر گرم ہو گئے ۔ احسن خان نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ مل کر غریب بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے ہمیں برٹش قونصلیٹ کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق بچوں کے حقو ق کے لئے کام کروں گی اور اس کاباضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں کے گھمبیر مسائل کی وجہ سے ان کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور چائلڈ لیبر کا شکار ہیں جس کے پاکستان کے مستقبل پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کریں ۔
وقت اشاعت : 02/12/2019 - 20:03:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :