ہالی ووڈ ایکشن فلم \'\' ٹوگنز\'\' کا نیا ٹریلر ریلیز

ہفتہ 30 مارچ 2013 14:04

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مارچ 2013ء) ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو مجرموں کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ ایکشن مووی\'\' ٹوگنز\'\' کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا۔

(جاری ہے)

گرافک ناول پر مبنی فلم \"ٹوگنز \"دو دوستوں کی کہانی ہے جو بھیس بدل کر ایک بنک میں ڈکیتی کرتے ہیں۔یہ دونوں آپس میں بھی جھگڑتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں،پولیس بھی ان چور دوستوں کی تلاش میں ہے۔ایکشن فلم میں اداکار مارک والبرگ اور ڈینزل واشنگٹن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ہالی وڈ فلم رواں سال دو اگست کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 30/03/2013 - 14:04:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :