نجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سر گرمیوں میں تعطل آیا ‘ عائشہ ثنا

مختلف نجی ٹی وی کے مارننگ شوز کی بھی پیشکش ہوئی لیکن معذرت کر لی

منگل 3 دسمبر 2019 12:46

نجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سر گرمیوں میں تعطل آیا ‘ عائشہ ثنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) اداکارہ عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے شوبز گرمیوں سے دوری اختیار کر رکھی ہے تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ میں نے شوبز چھوڑ دیا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے کسی پراجیکٹ میں کام نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

مجھے مختلف نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو زکی پیشکش ہو ئی لیکن وقت نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کر لی۔ عائشہ ثنا نے کہا کہ میرا زیادہ تر شیڈول اس طرح کا ہے کہ مجھے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا پڑتا ہے اس لئے میں ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں کرنا چاہتی جسے پورا نہ کر سکوں تاہم بہت جلد دوبارہ سے شوبز سر گرمیاں شروع کر دں گی ۔

وقت اشاعت : 03/12/2019 - 12:46:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :