بروس ولس کی فلم آئی جو ریٹیلیئشن کا ریکارڈ بزنس

اتوار 31 مارچ 2013 15:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مارچ۔ 2013ء) ہالی ووڈ اسٹار بروس ولس کی نئی فلم جی آئی جو ریٹیلیئشن نے ایک روز میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے پیسے کمانے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سائنس فکشن آکشن فلم جی آئی جو ریٹیلیئشن فلم \"دی رائز آف کوبرا\" کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار جون ایم چو کی اس فلم میں بروس ولس، ڈانے جانسن اور چاننگ ٹاٹم جلوہ گر ہیں۔ فلم نے پہلے ہی روز ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا۔ مبصرین کے مطابق فلم تین روز میں ساڑھے تین کروڑ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ فلم کے پہلے پارٹ نے تین روز میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

وقت اشاعت : 31/03/2013 - 15:59:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :