احد رضا میر کی ترکی میں شادی کی تردید

بدھ 4 دسمبر 2019 17:02

احد رضا میر کی ترکی میں شادی کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے خوبرو اداکارہ سجل علی کے ساتھ ترکی میں شادی کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ڈرامہ سیریل یقین کے سفر سے مقبول ہونے والی جوڑی سجل اور احد کی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں آئندہ برس یعنی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ان خبروں مطابق دونوں ممکنہ طور پر ترکی میں شادی کریں گے جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوست شامل ہوں گے۔اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو ’سًمتھنگ ہاٹ‘ میں دیے جانے والے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری طرف سے کوئی بھی ایسا بیان نہیں آیا ہے جس میں، میں نے یہ کہا ہو کہ میں اور سجل علی تٴْرکی میں شادی کریں گے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر ہماری شادی کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ شادی ضرور ہوگی لیکن ترکی میں ہوگی، یہ جھوٹ ہے۔احد نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ اور سجل اگلے سال ترکی میں شادی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 17:02:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :