اداکار محسن عباس کی سابقہ بیوی نے بچے کی مستقل حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 4 دسمبر 2019 19:46

اداکار محسن عباس کی سابقہ بیوی نے بچے کی مستقل حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) اداکار محسن عباس کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے علیحدگی کے بعد بچے کی مستقل حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا ۔عدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گارڈین جج سید نوید مظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں محسن عباس کی سابقہ بیوی نے علیحدگی کے بعد المعروف ڈی جے اداکار، گلوکار محسن عباس سے بیٹے کو لینے کے لیے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے بیٹے کی بہتر انداز میں پروش کرسکتی ہوں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔

وقت اشاعت : 04/12/2019 - 19:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :