اداکارہ سونل چوہان سیف علی خان کی دیوانی نکلیں

پیر 1 اپریل 2013 13:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1اپریل 2013ء)بالی وڈ کی اداکارہ سونل چوہان چاکلیٹی ہیرو سیف علی خان کی پرستار نکلیں ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں سیف علی خان شادی کیلئے ایک آئیڈیل شخص ہے وہ ایک بہترین شوہر اور اچھا انسان ہے اس لئے کرینہ کپور کو اپنے آپ پر فخر کرنا چاہئے ممبئی میں منعقدہ ایک فیشن شو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 27 سالہ سونل چوہان نے کہاکہ شادی کیلئے کسی مخصوص عمر کا تعین کرنا ضروری نہیں بلکہ اس سے زیادہ اہم اپنے پسند کے آئیڈیل شخص کا ملنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بھی آئیڈیل شخص کی متلاشی ہوں جیسے ہی میرے خوابوں کا شہزادہ مل جائے گا شادی کرلوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ساجد خان کی فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کے مقابل ہیروئن کا کردار مل گیا تو میری خواہش پوری ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/04/2013 - 13:12:26

Rlated Stars :