اعتماد کے ذریعے میاں بیوی حساس بندھن کو مضبوط بندھن میں تبدیل کر سکتے ہیں‘ ریما خان

جھگڑے کی صورت میں میاں یا بیوی کی جانب سے معذرت سے کسی کی عزت کم نہیں ہوتی ‘ انٹر ویو

جمعرات 5 دسمبر 2019 11:55

اعتماد کے ذریعے میاں بیوی حساس بندھن کو مضبوط بندھن میں تبدیل کر سکتے ہیں‘ ریما خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) لالی ووڈ سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کوئی گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہوتا کہ اسے جب چاہے ختم کر دیا جائے ،یہ یقینا بڑا حساس بندھن ہوتا ہے لیکن میاں ایک دوسرے پر اعتماد کر کے اسے مضبوط بندھن میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریما خان نے کہا کہ بغیر کسی جواز کے شادی جیسے رشتے کو ختم کرنا گنا ہ کے زمرے میں آتا ہے اور اس حوالے سے ہمارے مذہب میں سب کچھ واضح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو شادی کے بعد ایک دوسرے کی عادات کو سمجھنا چاہیے اور غلطیوں پر دل بڑا کرنا چاہیے ۔ لڑائی جھگڑا ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن اسے نفرت اور دور ی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے پہلے ہی دونوں کو ایک دوسرے کو منا لینا چاہیے ۔ میرے خیال میں اگر دونوں میں سے کوئی بھی ایک معذرت کر لے تو اس میں کسی کی عزت کم نہیں ہوتی بلکہ اس سے پیار بڑھتا ہے اور میاں بیوی کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے ۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 11:55:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :