فلم’اسپائس اِن ڈسگائز ‘کی نئی جھلکیاں جاری

فلم رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، رپورٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 12:01

فلم’اسپائس اِن ڈسگائز ‘کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’اسپائس ان ڈسگائز‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نک برونو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے جاسوسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو بچانے کے لیے سپر ہیرو بن جاتے ہیں۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ول اسمتھ سمیت ٹام ہالینڈ، راشدہ جونز، بین مینڈلسن، کیرن گیلان، ڈی جے خالد اور میسی اوکا شامل ہیں۔فلم رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 05/12/2019 - 12:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :