سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکا میں کار حادثے میں جاں بحق

جمعرات 5 دسمبر 2019 12:58

سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکا میں کار حادثے میں جاں بحق
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکا میںکار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ ریاست نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹیکے دیہات پمونا کی پولیس نے بتایا کہ لاہور میں پیدا ہونے والی 32 سالہ زنیب نوید گاڑی چلا رہی تھی گاڑی کا غلط یو ٹرن لینے کی کوشش کی دوران گاڑی ٹکرا گئی اور وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

پومونا میں رہائش پزید زینب نوید نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں لاہور شہر کی نمائندگی کی تھی جہاں انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ انہوں نے فلپائن میں ہونے والی مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔21 نومبر کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں ، زینب نوید نے ایک سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری چمکیلے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس کا کیپشن ’’انسان کی سب سے بڑی خوبی پر امن مسکراہٹ ہے ، جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے‘‘۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 12:58:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :