قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا، وڈیو وائرل

خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہوں، ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے جو مقبولیت ملی اور جس طرح لوگ داد و تحسین دے رہے ہیں، عدنان صدیقی

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا، وڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامے میرے پاس تم ہو نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اس سنہرے دور کی یاد تازہ کردی ہے جب یہ ڈرامے خاندان کا حصہ ہوا کرتے تھے، گھر کے ہر فرد کی پسند اور ہر سماجے حلقے کے موضوع کا محور ہوا کرتے تھے، نشریات کے وقت سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں اور لوگ قسط دیکھنے کیلیے اپنے اہم ترین کام بھی چھوڑ دیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی اس ڈرامے میں کامیاب بزنس مین شہوار (عدنان صدیقی) کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایک ایسا تاجر جو محبت کو خریدنے کا دعوی رکھتا ہے جہاں شہوار کے تکبر اور گھمنڈ نے دانش (ہمایوں سعید) کے لیے مداحوں کے دل میں نرم گوشہ پیدا کردیا ہے وہیں بیوی کی بے وفائی نے مداحوں کی ساری ہمدردی دانش کی جھولی میں ڈال دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک قسط میں جب دانش، شہوار کے دفتر میں آکر اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر مداح خوشی گویا پاگل ہوجاتے ہیں، یہ سین سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا، اس سین پر میمز بنیں، خبریں بنیں، ہیڈ لائنز لگیں اور کون ہے جو اس منظر کے سحر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہو۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 23:07:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :