فلم ’’آلہ دین‘‘ نے میرے کرئیر پر اثر انداز نہیں ہوئی ہے، مینا مسعود

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:40

فلم ’’آلہ دین‘‘ نے میرے کرئیر پر اثر انداز نہیں ہوئی ہے، مینا مسعود
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ہالی وڈ اداکار مینا مسعود نے فلم ’’آلہ دین‘‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے باوجود اپنے کیریئر کوکوئی بڑا بریک تھرو نہ ملنے کے باوجود مایوس نہیں ہیں۔مینا مسعود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ’’آلہ دین‘‘ کی کامیابی کو ان کے کیریئر کی کامیابی کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا ہے۔

فلم ’’آلہ دین‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے ایک انٹرویو کے دروان کہا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا ہے کہ جب ان کی کامیابی اور ناکامی کو کسی بھی فلم سے جوڑا جائے ۔ 28سالہ مصری نژاد کینیڈین اداکار نے مزید کہا کہ لوگ انہیں ابھی بھی آلہ دین والے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس سال سے کام کررہے ہیں اور انہوں نے کئی بار مرکزی کردار ادا کئے ہیں لیکن ان کے کام کو وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جس کے وہ خواہشمند ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ فلم ’’الہ دین ‘‘ کے لئے ان کا انتخاب دو ہزار امیدواروں میں سے کیا گیا تھا جبکہ شائقین نے اس فلم کو اس لئے دیکھا کیونکہ یہ ایک بڑے بینر ڈزنی کی فلم تھی ۔فلم نے ایک بلین ڈالر کا کاروبار کیا تاہم اس کے باوجود مینا مسعود کو اب تک کسی آڈیشن کے لئے نہیں بلایا گیا اور نہ ہی کوئی نئی آفر ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 11:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :