فلم’’ دی لاسٹ فل میئرز‘‘ آئندہ ماہ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:21

فلم’’ دی لاسٹ فل میئرز‘‘ آئندہ ماہ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ہالی وڈ فلم’’ دی لاسٹ فل میئرز‘‘ 24جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹوڈ روبنسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دی لاسٹ فل میئرز‘‘ کی کہانی امریکی فضائیہ کے پیرا ریسکیو مین ولیئم ایچ پیٹسن برگر کے 11اپریل1966ء میں ویتنام کے مشن کی روداد پر مبنی ہے جس میں انہوں نے اپنے 60 ساتھیوں کی جان بچائی اور خود کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے، فلم میں جریمی عروین (ولیئم) اور ولیئم ہرٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/12/2019 - 12:21:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :