محبت مشکل چیزہے مجھ سے آج تک نہیں ہوئی، نیلم منیر

انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں‘انٹرویو

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:38

محبت مشکل چیزہے مجھ سے آج تک نہیں ہوئی، نیلم منیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ نیلم منیرکا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔پاکستان کی مشہوراداکارہ نیلم منیرنے انٹرویو کے دوران کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔

(جاری ہے)

میں نے کرئیر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔اداکارہ سے پوچھا گیا اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ہیں، اگرآگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 12:38:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :