صوفیانہ کلام دلوں پرجلد اثر کرتا ہے،صنم ماروی

جمعہ 6 دسمبر 2019 17:28

صوفیانہ کلام دلوں پرجلد اثر کرتا ہے،صنم ماروی
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) نامور گلوکار صنم ماروی نے کہا ہے کہ جس نے بھی صوفیانہ کلام پڑھا وہ ناکام نہیں ہوا بلکہ انہیں کمال شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے گلوکار ہیں جنہوںنے صوفیانہ کلام پیش کیا اور اس کی برکت سے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے کہا کہ اب تو صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے اور پاکستانی گلوکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں صرف محبت اور امن کا پیغام ہوتا ہے اس لیے یہ بہت جلد دلوں پر اثر کرتا ہے۔

وقت اشاعت : 06/12/2019 - 17:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :