گلوکاروسیم اخترکیانی کے نئے ویڈیوگیت’’اج کل غریباں دا کوئی یارنئیں‘کی سوشل میڈیا پر دھوم

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکاروسیم اخترکیانی کے نئے ویڈیوگیت’’اج کل غریباں دا کوئی یارنئیں‘‘نے سوشل میڈیا پردھوم مچارکھی ہے،اس گیت نے اپنی ریلیزکے پہلے ہفتے ہی ہزاروں لائکس اورکمنتس حاصل کرلئے ہیں،وسیم اخترکیانی کے اس گیت کو ملتان کی ریلیزنگ کمپنی شاہین اسٹوڈیو نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر ریلیزکیا ہے،اس گیت پر ماڈلنگ نورعلی اوروسیم اخترکیانی نے کی ہے جبکہ اس گیت کے ویڈیوڈائریکٹریونس مان ہیں،گلوکاروسیم اخترکیانی نے اپنے نئے گیت کوپسندکرنے پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ میری کامیابی کارازمیرے پرستاروں کی چاہت اور پسندیدگی ہے ۔جوہمیشہ مجھے کامیاب کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 20:22:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :