ایکشن فلم \'\' جی آئی جو ریٹیلی ایشن\'\' نے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما لیے

منگل 2 اپریل 2013 13:13

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 2اپریل 2013ء) ایکشن فلم \'\' جی آئی جو ریٹیلی ایشن\'\' نے تیرہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ڈووین جونسن المعروف دی روک ریسلنگ رنگ میں ہو یا سلور سکرین پر ان کے ایکشن دیکھنے والے کو متوجہ کر ہی لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سائنس فکشن فلم\" جی آئی جو ریٹیلی ایشن\'\' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم نے امریکا اور کینیڈا میں ہفتے کے اختتام پر تیرہ کروڑ دو لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایکشن فلموں کے مایہ ناز ہدایت کار جون ایم چو کی زیر ہدایات بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار بروس ولس، چیننگ ٹیٹم اور رے پارک سمیت کئی سٹارز نے کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/04/2013 - 13:13:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :