گلوکار و اداکار محسن عباس کی چار ماہ بعد شوبز میں واپسی، گیت ’’روح‘‘ لانچ کردیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:43

گلوکار و اداکار محسن عباس کی چار ماہ بعد شوبز میں واپسی، گیت ’’روح‘‘ لانچ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) گلوکارو اداکار محسن عباس کی چار ماہ بعد شوبز میں واپسی، گیت ’’روح‘‘کو لانچ کردیا ۔لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر گیت کا ویڈیو دکھایا گیا، جس کو شرکا نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

محسن عباس کا کہنا تھا کہ’’روح‘‘کو میں نے تین برس پہلے لکھا اور کمپوز کیا تھا لیکن فراز کھوسہ کے ساتھ مل کر اس کو حتمی شکل دی۔

انہوںنے کہاکہ یہ گانا ان لوگوں کے لئے لکھا ہے جن کی روح میں کوئی تشنگی ہے، گانے کو آج سوشل میڈیا پر باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔ میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ کا کہنا تھا کہ محسن عباس بہت باصلاحیت فنکار ہے اور اس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا ۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 23:43:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :