اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویؓ میں لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:57

اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویؓ میں لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویؓ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر مدینے میں مسجد نبویؓ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماگنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 21:57:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :