ٹ* اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے اور جاندار اسکرپٹ کی ضرورت ہے،نعیم خان

اتوار 8 دسمبر 2019 19:05

#لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے کسی بھی ملک کی فلموں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے ہمیں اپنی فلموں کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے اور جاندار اسکرپٹ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جس تیزی سے عوام کی سوچ بدل رہی ہے ان میں شعور اجاگر ہورہا ہے یہی سوچ تبدیلی لارہی ہے،نعیم خان نے کہا کہ اب یہ بھی ضروری نہیں کہ بہت بڑے بجٹ سے کوئی فلم بنائی جائے کم بجٹ سے بھی اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو ان حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلم بینوں کو عمدہ معیاری اور تفریحی فلموں کی طرف متوجہ کرنے کا بہترین موقع پیدا ہوگیا ہے کیونکہ فلم بینوں نے ایک بار پھرسے پاکستانی فلموں کوکامیاب بنانے میں مکمل تعاون کیا ہے،جو پاکستانی فلموں پر ان کے اعتماد کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔نعیم خان نے مزید کہا کہ ہمیں خوف زدہ نہیں ہوناچاہیے اب پاکستانی فلموں کا مستقبل بھی اچھا نظر آرہا ہے ،یہ موقع اچھا ہے کہ ہم اپنی پوری توجہ فلموں پر مرکوز کرکے اچھے موضوعات کو تلاش کریں۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 19:05:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :