سپیشل بچوں کے لیے گانے پر ذہنی سکون ملتا ہے،نجم شیراز

بدھ 3 اپریل 2013 13:47

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3اپریل 2013ء) سپیشل بچوں کے لیے گانے پر ذہنی سکون ملتا ہے ،ان خصوصی بچوں کے ساتھ گھل مل کر اپنے اندر انسانیت کو ری چارج کرتا ہوں،میں پوری دنیا میں شوز پرفارم کرنے کے لیے جاتا رہتا ہوں لیکن ذہنی معذور بچوں کے پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوتی ہے ،مجھے سپیشل بچوں کے پروگرام کرنے سے جو سکون ملتا ہے میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان اور ٹیلی ویژن و ریڈیو کے نامور گلوکار نجم شیراز نے”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

آئی این پی۔

(جاری ہے)

3اپریل 2013ء“ کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،گلوکار نجم شیراز نے کہا کہ میں ہر سال سپیشل بچوں کے پروگرام میں صرف اس لیے شرکت کرتا ہوں کیونکہ مجھے ذہنی معذور بچوں کے پروگرام میں پرفارم کر کے بہت لطف آتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کے ساتھ کچھ دیر کے لیے گھل مل کر میں اپنے اندر کی انسانیت کو جگاکر ری چارج کرتا ہوں ،ہرسال سپیشل بچوں کے پروگرام میں ذہنی معذور بچے بھی میرے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور میرے ساتھ اسٹیج پر آکر گانوں پر والہانہ رقص بھی کرتے ہیں ،گلوکار نجم شیراز نے کہا کہ سپیشل بچے ہر سال میرا بڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں جبکہ میں بھی سپیشل بچوں کے پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے بے چین رہتا ہوں اورسپیشل بچوں کی اپنے ساتھ والہانہ محبت کرنے پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ سپیشل ذہنی معذور بچوں پر میرا خصوصی نیا والیم جلد ہی مارکیٹ میں آرہا ہے جس کو پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں بھی پسند کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 03/04/2013 - 13:47:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :