ایرانی فلم ’’سیون اینڈ اے ہاف‘‘ نے فارسی فلموں کے آٹھویں فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پیر 9 دسمبر 2019 11:22

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ایرانی فلم ’’ سیون اینڈ اے ہاف‘‘نے فارسی فلموں کے آٹھویں فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ارنا کے مطابق سڈنی میں 4 روزہ فارسی فلموں کے آٹھویں فلم فیسٹیولکا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی فلم ’’سیون اینڈ اے ہاف‘‘ کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، فلم نوید محمودی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی جس کے پرڈیوسر جمشید محمودی ہیں۔فلم کی کہانی افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والی 7 لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ہے، فلم ایران اور افغانستان کی مشترکہ کاوشوں سے بنائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 09/12/2019 - 11:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :