فلم انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں ‘ اداکار ہ میرا

کسی کو کمتر نہیں سمجھتی ،اپنا موازنہ اپنی ذات سے کرتی ہوں ‘ لالی ووڈ سٹار

پیر 9 دسمبر 2019 12:16

فلم انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں ‘ اداکار ہ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،جب فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں موجود تھیںتب بھی میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں تھی ۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ جس قدر لگن اور محنت کے ساتھ میں نے فلموں میں اداکاری کی ہے اس طرح دوسری کسی اداکارہ نے کام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

میں کسی کو کمتر نہیں سمجھتی مگر سب کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے اور میں اپنا موازنہ اپنی ذات سے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو خود سینما گھر جا کر اسے دیکھتی ہوں اور اپنی خامیاں تلاش کرنے کے بعد اگلے پراجیکٹ فلم میں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میرا نے کہا کہ فلم ’’باجی ‘‘نے فلم بینوں کو متوجہ کیا ہے اور ہدایتکار ثاقب ملک کے نئے پراجیکٹ میں نظر آئوں گی جس کا حتمی نام طے نہیں ہوا تاہم امکان ہے کہ یہ فلم ’’باجی ‘‘ کاسیکوئل ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:16:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :