فلم’’دی ونڈو‘‘ کا پوسٹر جاری

پیر 9 دسمبر 2019 12:28

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ہالی وڈ فلم’’دی ونڈو‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار فرحان ہارون طاہر کی فلم’’ دی ونڈو‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 15سالہ لڑکی مینا کو اس کا بھائی اپنی جرائم کے عوض گائوں کے پنچائتکے حوالے کر دیتا ہے اور پھر اس کی زبردستی شادی اس کی عمر سے بڑے شخص سے کر دی جاتی ہے جو اسے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

مینا کی زندگی کمرے کی ایک چھوٹی سی کھڑکی تک سِمٹ جاتی ہے جو بعد ازاں وہاں سے اس کی رہائی کی وجہ بھی بنتی ہے۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار سمیع خان، فیصل قریشی اور سوہائے علی ابڑو شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :