دیا جٹ کراچی اڑان بھرنے کے لیئے تیار،ڈرامہ سیریل میں کام کریں گی

پیر 9 دسمبر 2019 21:28

دیا جٹ کراچی اڑان بھرنے کے لیئے تیار،ڈرامہ سیریل میں کام کریں گی
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) فلمسٹار دیاجٹ کراچی اڑان بھرنے کے لیئے تیار،ڈرامہ سیریل میں کام کریں گی،آن لائن کے مطابق دیاجٹ کو کراچی کے ایک پروڈکشن ہائوس نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل کے لیئے کراچی بلالیا جس کے لیئے وہ اسی ہفتے کراچی جائیں گی ایک ملاقات کے دوران دیاجٹ نے بتایاکہ مجھے اصل مزہ سٹیج ڈرامے میں آتا ہے کیونکہ اس میں آپ کی لائیو پرفارمنس ہے اور آپکو اس کا فیڈبیک بھی فوری آجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں دیاجٹ نے کہاکہ کراچی میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگز کا شیڈول پہلے سے ہی مرتب کیا جاچکاتھا اور اب اس کی ڈیٹس سر پہ ہیں اس لیئے وہ اسی ہفتے کراچی جائینگی اور کچھ دنوں میں اپنی ریکارڈنگز کروا کے واپس لاہور آئیں گی اور دوبارہ سے سٹیج جوائن کریں گی۔دیا جٹ نے مذید کہاکہ میں اب سٹیج سے زیادہ عرصہ دور نہیں رہ سکتی کیونکہ انہیں اب اس کا نشہ لگ چکاہے اس کا اپنا ہی مزہ ہے،
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 21:28:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :