فیشن فوٹوگرافر محمد عامر کی سالگرہ،فلمسٹار تابندہ علی کے گھر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

منگل 10 دسمبر 2019 22:15

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) معروف فیشن فوٹو گرافر محمد عامر عرف ایمی کی سالگرہ،فلمسٹار تابندہ علی کے گھر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،آن لائن کے مطابق محمد عامر کی سالگرہ کی تقریب گذشتہ روز فلمسٹار تابندہ علی کے گھر منعقد کی گئی جس میں معروف شوبز صحافیوں خضرعباس،ملک آصف شہزاد،بلال شیخ،فیشن شوزآرگنائزر کاظم وحید،معروف بیوٹیشن،روبی شہزاد،شہزاد احمد،علی ایڈووکیٹ اورماڈل خرم شہزادنے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور محمد عامر کو مبارکباد دی گئی فلمسٹار تابندہ علی کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 22:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :