مصنف وہدایتکارباسوچودھری نے نئی پنجابی فلم ’’ضدی رانا ‘‘ بنانے کا آغازکردیا

منگل 10 دسمبر 2019 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے دبنگ مصنف وہدائیتکار باسوچودھری نے نئی پنجابی فلم''ضدی رانا''بنانے کا آغازکردیا ،تفصیلات کے مطابق باسوچودھری نے اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کودیکھتے ہوئے فلم''عشق میراانمول''،''ججی بادشاہ''،''میرامحافظ'' کے بعد ''ضدی رانا''بنانے کا آغازکردیا ہے،جس کی کاغذی تیاریوں پرکام جاری ہے،جلدہی فلم کی کاسٹ پر غورشروع کردیا جائے گا،ایک ملاقات کے بعد باسوچودھری نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی تکمیل کے بعد نئی فلم ''ضدی رانا''بنانے جارہے ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ کاغذی کارروائیاں شروع کردی ہیں اس فلم کے لئے نئے چہروں کے ساتھ ساتھ کچھ نامورومعروف چہرے بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 22:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :