ہدایتکار ندیم چیمہ نے نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

منگل 10 دسمبر 2019 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) نامور ہدایتکار ندیم چیمہ نے اپنی نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلہ میں ایور نیو اسٹوڈیو میں فلم کی اوپننگ ہوئی اورشوٹنگ سے فلم کا آغاز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں کے علاوہ شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ ندیم چیمہ اس سے قبل فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ اور ’’ دہلی ‘‘ گیٹ بھی بنا چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/12/2019 - 22:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :