نمرہ خان نوشین شاہ کی حمایت میں بول پڑیں

بدھ 11 دسمبر 2019 11:26

نمرہ خان نوشین شاہ کی حمایت میں بول پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) اداکارہ نمرہ خان نوشین شاہ کی ہم برائیڈل کیچور ویک کے دوران کی بنائی گئی وڈیو کی حمایت میں بول پڑیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں نوشین شاہ ہم برائیڈل کیچور ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے پائوں میں موچ آگئی تھی،اور اسی دوران عفت عمر نے ان کو پیار کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر نوشین شاہ کے حق میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نوشین شاہ نشے اور ایسی تمام بری چیزوں سے بہت دور ہیں اور کسی کو بھی جانے بغیر اس کے بارے بات نہیں کرنی چاہیے، ناقدین کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ان کے ایسے منفی بیان ہماری زندگی پر کس قدر اثر انداز ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2019 - 11:26:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :