سینئر فنکاروں کونظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا ‘ راشد محمود

فن کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والوں کو حکومتی سطح پر بھی پذیرائی ملنی چاہیے ‘ سینئر اداکار

بدھ 11 دسمبر 2019 12:53

سینئر فنکاروں کونظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا ‘ راشد محمود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سینئراداکار راشدمحمود نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو سینئر فنکاروں کونظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا ،میں نئے فنکاروں کو مواقع دینے کا حامی ہوں مگر اس سے قبل ان کی تربیت لازمی ہونی چاہیے تاکہ سکرین پر انکے کرداروں میں جھول کا احساس نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں فن کیلئے وقف کردی مگرا فسوس اس بات کا ہے کہ حکومت کسی سرکاری تقریب میں فنکاروں کو مدعو نہیں کرتی اورنہ ہی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ان کی آرا ء کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

نہ صرف انڈسٹری بلکہ حکومت کی سطح پر بھی ان لوگوں کو پذیرائی ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سینئر فنکاروں کا مکمل خیال رکھے اور ان کے لئے باقاعدہ سٹرکچر بنایا جائے ۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 12:53:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :