اداکار ہ ثنا گانے کی شوٹنگ کیلئے کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

بدھ 11 دسمبر 2019 12:53

اداکار ہ ثنا گانے کی شوٹنگ کیلئے کراچی سے لاہور پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) اداکارہ ثناتین روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں۔ فلمسٹار ثناایک فلم کی گانے کی شوٹنگ کیلئے خصوصی طو رپر کراچی سے لاہور آئی ہیں اورایور نیو اسٹوڈیو میں گانا پکچرائز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ثنا نے کہا کہ لاہور میرا گھر ہے اور کوئی بھی بہانہ ملتا ہے تو میں فوری لاہور پہنچ جاتی ہوں۔ انہوںنے بتایا کہ لاہور میںقیام کے دوران شوبز مصروفیات نمٹانے کے ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کروں گی ۔

وقت اشاعت : 11/12/2019 - 12:53:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :