ویب سیریز’’پرندے ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان

جمعرات 12 دسمبر 2019 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستانی ویب سیزیز’’پرندے ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیزیز کی کہانی کراچی پر مبنی ہے ، سیزیز کی کاسٹ میں اداکار سیلم معراج ، یسرارضوی، عمران رضوی، کنول نظر اور راشد فاروق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایت کار اسد ممتاز ملک اس سیزیز کے مصنف بھی ہیں ۔ اس متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سیزیز مکمل طور پر ایکشن پر مبنی ہے جسے یو ٹیوب چینل ناشپاتی پرائم پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/12/2019 - 11:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :