کوئی کام بھی مٖصنوعی طور پر کرنے کا قائل نہیں ہیں،سویرا ندیم

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:00

کوئی کام بھی مٖصنوعی طور پر کرنے کا قائل نہیں ہیں،سویرا ندیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) اداکارہ سویرا ندیم نے کہا ہے کہ میں ڈراموں میں جھوٹ موٹ کا تھپٹر مارنے اور کھانے پر یقین نہیں رکھتی، میں کوئی کام بھی کام مٖصنوعی طور پر کرنے کی قائل نہیں ہوں۔ اداکارہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ’’شہوار‘‘ کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور گذشتہ قسط میں عائزہ خا ن کو مارے جان والا تھپٹر سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث رہا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کو اصل میں تھپڑ مارا تھا اور وہ ڈراموں میں اصل تھپٹر کھانے اور مارنے پر ہی میں یقین رکھتی ہوں اور کوئی کام بھی مٖصنوعی طور پر کرنے کا قائل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بہت عرصہ تھیٹر میں کام کیا ہے اور آج کل کے ڈراموں میں تھپٹر کھانے اور مارنے والے سین کو جھوٹے طور کیا جاتا ہے کیونکہ آج کے اداکار اپنے کام میں اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ اس کو اصل میں مارا پیٹا جائے ۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:00:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :