اداکارہ یمنی زیدی ایوارڈ موصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:00

اداکارہ یمنی زیدی ایوارڈ موصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) اداکارہ یمنی زیدی ایوارڈ موصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ کو آئی پی پی اے ایوارڈ میں ڈرامہ ’’ڈرسی جاتی صلہ‘‘ میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا جسے وہ وصول کرتے ہوئے رو پڑیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کے لئے ہدایت کارہ مومنہ درید اور اپنی والدہ اور بھائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ان پر یقین کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد کا تین ماہ پہلے انتقال ہو گیا ہے اور یہ ڈرامہ سیریل آخری جو انھوں نے دیکھی اور پسند کی تھی۔

وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:00:11

Rlated Stars :