کوشش ہے پردہ سکرین پر ایسی شاہکار فلم لیکر آئوں جسے لوگ مدتوں فراموش نہ کر سکیں‘ ندیم چیمہ

ہمیشہ تخلیقی کام کے لئے سوچ بچار کرتا ہوں ، فلم ’’چھتیس گڑھ ‘‘کا موضوع بہت منفرد ہے ‘ ہدایتکار کی گفتگو

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ہدایتکار ندیم چیمہ نے کہا ہے کہ پہلی فلموں کی کامیابی کے بعد مجھے حوصلہ ملا ہے اور اسی وجہ سے فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ پر نئے جوش و لولے کے ساتھ کام کا آغاز کیا ہے ،میری کوشش ہے کہ پردہ سکرین پر ایسی شاہکار فلم لے کر آئوں جسے لوگ مدتوں فراموش نہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم چیمہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے تخلیقی کام کرنے کیلئے کوشاں رہا ہوںاور اس کے لئے ہر وقت سوچ بچار کرتا رہتا ہوں ۔

میری فلم ’’ دہلی گیٹ ‘‘ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے جسے نئے سال میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا اور یہ بھی دلوں کو چھو لینے والا پراجیکٹ ہے ۔ ندیم چیمہ نے کہا کہ نئی فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کا موضوع بہت منفرد اور اچھوتا ہے اور کاسٹ میں شامل تمام فنکار بہترین کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:12:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :