شاہد سونو28 دسمبرکو ہونیوالے ’’پاکستان فیشن‘‘سیزن2 میں پرفارم کرینگے

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

شاہد سونو28 دسمبرکو ہونیوالے ’’پاکستان فیشن‘‘سیزن2 میں پرفارم کرینگے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء)معروف بھنگڑا سٹار شاہد سونو 28 دسمبرکو کاسموکلب میں منعقد ہونیوالے ’’پاکستان فیشن‘‘سیزن2 میں پرفارم کرینگے۔این این آئی کے مطابق اس فیشن شوکا انعقاد سپرسٹار پروڈکشن کررہی ہے جس کے آرگنائزر عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیشن شومیں معروف ماڈلز و گلوکار پرفارم کررہے ہیں ایک ملاقات کے دوران شاہد سونو نے بتایاکہ وہ اس شومیں اپنے دونئے بھنگڑے پرفارم کریں گے انہوں نے کہاکہ وہ یہ گیت ریمپ پر واک کرتی ماڈلز کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں ۔

شاہد سونو نے مذید بتایاکہ ان دنوں انہیں کافی شوزکی آفرز آرہی ہیں مگر وہ اپنے گانوں کی ویڈیو بنانے کے بعد پرفارم کرنے والے تھے اسی دورانہیں مذکورہ فیشن شوکی طرف سے آفر آئی جسے وہ رد نہ کرسکے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں ریمپ پر پرفارمنس کے دوران پسند کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 15:28:08