عظمیٰ چوہدری کی رفیع پیر تھیٹر کے ڈرامے’’اب نہیں‘‘ میں ذبردست اداکاری کا مظاہرہ

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) معروف ایونٹ آرگنائزر عظمیٰ چوہدری کی رفیع پیر تھیٹر کے اسٹیج ڈرامے ’’اب نہیں‘‘ میں ذبردست اداکاری کا مظاہرہ،این این آئی کے مطابق اس سٹیج ڈرامے کا انعقاد گذشتہ روز رفیع پیرتھیٹر ورکشاپ اور OXFAM Pakistan کے اشتراک سے یونیورسٹی آف لاہور میں کیا گیا تھا اس ڈرامے کا تھیم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی پرمبنی تھا ۔

اس ڈرامے کے ڈائریکٹرعثمان پیرزادہ تھے جبکہ اس کو مقصود احمد نے لکھا تھا۔عظمیٰ چوہدری کی پرفارمنس کو ناظرین کی جانب سے بیحد سراہا گیا ۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں عظمیٰ چوہدری کے ساتھ ملائکہ،سرفرازانصاری،نیناں بلوچ،ذوہیب حیدر،سلیمان اسفند،وسیم،آسیہ اور حماد بٹ،ملک وسیم اعوان سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عظمیٰ چوہدری نے بتایاکہ میں اس سے قبل ٹی وی اور فلم کر چکی ہوں مگر تھیٹر پر میرا کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے اور اللہ کا شکرہے کہ میں اس میں سرخرو ہوئی ہوں ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ چوہدری نے کہاکہ میں ہمارے سینئیر عثمان پیرزادہ کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے زیرسایہ تھیٹر پر موقع دیا مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا انہوں نے ایک ایک ڈائیلاگ پر میری رہنمائی کی ہے عظمیٰ چوہدری نے مذید کہاکہ اپنی اس پہلی کامیابی کو دیکھتے ہوئے میں تھیٹر کرتی رہوں گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2019 - 15:28:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :