شوبز پرموٹر عابدجاوید کی سالگرہ،سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سالگرہ کا کیک کاٹا

جلد ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا جس میں شوبز،سیاست و میڈیا سے اہم شخصیات شریک ہوں گی‘عابد جاوید

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:28

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) معروف شوبزپرموٹر عابد جاوید کی سالگرہ،سابقہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سالگرہ کا کیک کاٹا،این این آئی کے مطابق شوبز پرموٹر عابد جوئیہ کی سالگرہ گذشتہ روز ڈی ایچ اے میں سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر منائی گئی جہاں یوسف رضا گیلانی نے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر معروف بزنس مین میاں کاشف ضمیر بھی موجود تھے اس موقع پر عابد جاوید نے کہاکہ میں یوسف رضا گیلانی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ چند روز تک وہ مقامی ہوٹل میں سالگرہ کی ایک بڑی تقریب کا اہتمام کریں گے جس میں شوبز،سیاست اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 15:28:09