تہوار کے موقع پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا سکتی ہیں، سلمان خان

عید پر سلمان اپنی فلم ’رادھے‘ کا اعلان کر ہی چکے ہیں ، اکشے کمار کی فلم ’لکشمی بم‘ کا بھی اگلی عید پر ریلیز ہونے کا امکان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 11:37

تہوار کے موقع پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا سکتی ہیں، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) بالی ووڈ ادا کار سلمان خان نے کہاہے کہ تہوار کے موقع پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید پر سلمان اپنی فلم ’رادھے‘ کا اعلان کر ہی چکے ہیں تاہم اکشے کمار کی فلم ’لکشمی بم‘ کا بھی اگلی عید پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جب بالی وڈ کے دبنگ خان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انتہائی سادہ انداز میں کہا کہ ہر تہوار سب کے لیے ہے کوئی بھی اپنی فلم ریلیز کر سکتا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ اگر کسی تہوار کے موقع پر بھائی جان آ رہے ہوں تو کسی اور کے لیے جگہ ہی کہاں بچتی ہے۔اس سے پہلے بھی بڑے سٹارز کی فلموں کا ٹکراؤ ہوتے ہوتے بچا کیونکہ کوئی بھی گھاٹے کا سودا کرنے سے کتراتا ہے۔

وقت اشاعت : 14/12/2019 - 11:37:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :