چمکیلی میری پہلا وڈیو ہے جس پر کوئی تنقید نہیں ہوئی، ابرار الحق

ہفتہ 14 دسمبر 2019 13:14

چمکیلی میری پہلا وڈیو ہے جس پر کوئی تنقید نہیں ہوئی، ابرار الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ چمکیلی میرا پہلی وڈیو ہے جس پر مجھے کوئی تنقید نہیں ہوئی جبکہ میرے پچھلے ویڈیوز پر طنز کیا جاتا رہا ۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابرار الحق نی اپنے نئے گانے کے بارے میں بتایا کہ اس گانے کی تحریک کہیں اور سے نہیں لی گئی کیونکہ ماضی میں اس طرح کے تھیم پر کبھی کوئی گانا نہیں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق نے مزید بتایا کہ اس وڈیو کی ڈائرکشن اسد ممتاز ملک نیدی ہی جنہوں نے اس وڈیو کو مکمل کرنے کے لیے قابل ستائش کام کیا ورنہ ہم بجٹ سے باہر ہوچکے ہوتے،کیونکہ یہ وڈیو پہلے سے ہی اعلی درجے کی وڈیوتھی اور اس کے بجٹ میں مزید اضافہ کرنا ہمارے لیے مشکلات پیدا کرسکتاتھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس وڈیوکے اداکاروں میں سے چندکو ان کی پوری صلاحیت کے مطابق استعمال کرنے کے قابل بھی نہیں تھے لیکن اس کے باوجود چمکیلی کی تعریف کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 13:14:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :