فیشن فوٹو گرافر و پرموٹر سید سروربخاری کی سالگرہ کل منائی جائیگی،شوبز سے و ابستہ شخصیات شخصیات شریک ہونگی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) معروف فیشن فوٹو گرافر وپرموٹر سید سرور بخاری کی سالگرہ کل منائی جائیگی،شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف فیشن فوٹو گرافر و پرموٹر سید سرور بخاری کی سالگرہ کی تقریب آج بیدیاں روڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں شو بز و میڈیا سے وابستہ افراد شریک ہوں گے اس سالگرہ تقریب میں سید سرور بخار ی کے ویب ٹی وی چینل کا افتتاح بھی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران سید سرور بخاری نے بتایاکہ ان کی یہ سالگرہ تقریب اور ویب ٹی وی کا افتتاح ایک ہی موقع پر رکھا گیا ہے جس میں شوبز کی معروف شخصیات شرکت کریں گی جن میں گلوکار،اداکار و ماڈل شامل ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ سینئیر صحافی بھی شریک ہورہے ہیں۔سید سرور بخاری نے بتایاکہ ا س تقریب میں انہوں نے مخصوص افراد کو مدعو کیا ہے اس تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد پرتکلف لنچ اور محفل موسیقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے جس میں تقریب میں شریک معروف گلوکار گائیکی کا جادو جگائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 14:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :