جنید خان ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے تیار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:49

جنید خان ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) معروف موسیقار واداکار جنید خان شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے ایک نئے انداز سے ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ محبت نہ کریو،میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے جنید خان مداحوں کیلئے تیسرے سیزن میںہدایت کار وجاہت حسین ، ہاشم ندیم کی تحریر اور دیگر مرکزی کاسٹ میں فیروز خان، اقرا عزیز کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنید خان کا اپنے کردار کے بارے میں کہنا تھا کہ ’خدا اور محبت‘ کو عوام نے بہت سراہا اور اس پروجیکٹ پر کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس ڈرامہ کے تیسرے سیزن کو بھی لوگ بہت پسند کریں گے۔ جنید خان اس سے قبل بے شمار مشہور ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں جن میں کم ظرف، ہانیہ، عشق تماشہ اور سلسلے سرفہرست ہیں۔ ان کی منفرد پرفارمنس کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جنید خان نے نہ صرف اداکاری بلکہ موسیقی میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔جنید آئندہ سال کامران باری کی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 16:49:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :