اداکار کولن فیرتھ اور لیویا میں 22 سال بعد علیحدگی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:52

اداکار کولن فیرتھ اور لیویا میں 22 سال بعد علیحدگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) برطانوی اداکار کولن فیرتھ اور ان کی اطالوی نژاد بیوی لیویا شادی کے 22سال بعد الگ ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جوڑے نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی دوستی اور بچوں سے محبت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔برطانوی فلماسٹارکولن فیرتھ اوراطالوی فلم پروڈیوسر لیویا نے 1997 میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ، 18 سالہ لوکا فیرتھ اور 16 سالہ میٹیوفہیں۔ چند سال پہلے کولن اور لیویا نے نجی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن مختصر وقت کے بعد ہی دوبارہ متحد ہو گئے تھے۔

وقت اشاعت : 14/12/2019 - 16:52:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :