زاراخان’’محبت کے مارے‘‘ کے ساتھ شالیمار تھیٹر پہنچ گئیں

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:47

زاراخان’’محبت کے مارے‘‘ کے ساتھ شالیمار تھیٹر پہنچ گئیں
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) معروف اسٹیج اداکارہ و پرفارمر زارا خان ’’محبت کے مارے‘‘ کو لے کر شالیمار تھیٹر پہنچ گئیں ،پہلے روز ہی شائقین کے دل و دماغ پر چھاگئیں،آن لائن کے مطابق اداکار زاراخان گذشتہ روز شالیمار تھیٹر میں شروع ہونیو الے سٹیج ڈرامے ’’محبت کے مارے‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس کے مصنف ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران زارا خان نے بتایاکہ گذشتہ روز شروع ہونیوالے ڈرامے میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر شائقین نے ان کو بیحد پذیرائی بخشی جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ ہے آجکل اسٹیج ڈرامے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور ان ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارائوں میں سخت مقابلہ چل رہاہوتا ہے اس لیئے میں نے اس کے لیئے خاص تیاری کی ہوئی تھی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں کیونکہ میں شائقین کی توجہ کھینچنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔زارا خان نے مذید کہاکہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتی رہیں گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 20:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :