رمشاخان نے فریدہ خانم کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیئے ’’کل جانے کی ضد نہ کرو‘‘ ریکارڈ کروادیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:02

رمشاخان نے فریدہ خانم کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیئے ’’کل جانے کی ضد نہ کرو‘‘ ریکارڈ کروادیا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ رمشا خان نے فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ان کا معروف سونگ’’کل جانے کی ضد نہ کرو‘‘ ریکارڈ کروا دیا،آن لائن کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جس کا میوزک مبشر پبی نے ترتیب دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران رمشا خان نے بتایاکہ وہ میڈم فریدہ خانم جی کی بہت بڑی فین ہیں اور اکثر تقریبات میں ان کے گیت گاتی رہتی ہیں انہو ں نے کہاکہ ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ بھی ان کے فیورٹ گانوں میں سے ایک ہے جسے انہوں نے آج ریکارڈ کروادیا ہے انہیں امید ہے کہ مبشر پبی کا مسحور کن میوزک ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئیگا۔

رمشاخان نے مذیدکہاکہ بہت جلد اس کی ویڈیو تیار کی جائیگی اور اسے مبشر پبی کے آفیشل یوٹیوب چینل اوردیگرسوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔رمشا خان ان دنوں فلموں کی پلے بیک سنگنگ کے ساتھ ساتھ بہت سارے ڈراموں کے لیئے OSt بھی ریکارڈ کروا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 21:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :