ماہی شاہ نے دوبارہ شوبز میں انٹری کا عندیہ دے دیا،جلد تھیٹر اور فلم جوائن کریں گی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:02

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) اداکارہ ماہی شاہ نے شوبزمیں دوبارہ انٹری کا عندیہ دے دیا،جلد تھیٹر اور فلم جوائن کریں گی،آن لائن کے مطابق اداکارہ ماہی شاہ جو کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیر آباد کہ چکی تھیں اب دوبارہ انہوں نے انٹری کے لیئے پرتولنے شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہی شاہ نے بتایاکہ انہوں نے بہت سارے سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور کچھ عرصہ قبل کچھ گھریلومصروفیات کی بناء پر شوبزکو خیرآباد کہ چکی تھی مگر اب دوبارہ شوبزمیں آنے کا فیصلہ کرچکی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ماہی شا ہ نے کہاکہ میں اب دوبارہ سے تھیٹر اور فلم انڈسٹری ہی جوائن کروں گی ا س سلسلے میں کچھ پروڈیوسرز سے ملاقاتوں کے بعد معاملات طے پائے ہیں انشاء اللہ بہت جلد میرے پرستار مجھے اپنے درمیان پائیں گے۔ماہی شاہ نے مذیدکہاکہ ایک فلم کی آفر انہو ں نے قبول کرلی ہے جس کی شوٹنگز نئے سال کے آغاز میں ہی شروع کردی جائیگی اب وہ تھیٹر کے لیئے معاملات طے کررہی ہیں جس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائیگا۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 21:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :