معروف اداکارہ صوفیہ بٹ اسٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ ویڈیوز، کمرشلز میں بھی مصروف ہو گئیں

رقص اعضا کی شاعری،سٹیج ڈرامے میں رقص شامل کرنے سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، معروف اداکارہ وپرفارمرکی گفتگو

اتوار 15 دسمبر 2019 11:25

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) ٹی وی،فلم واسٹیج کی معروف اداکارہ وپرفارمرصوفیہ بٹ اسٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ ویڈیوز، کمرشلز میں بھی مصروف ہو گئیں۔ صوفیہ بٹ متعدد اسٹیج ڈراموں میں ڈانس پرفارمنس کے ساتھ ساتھ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز میں بھی کام کر رہی ہیں۔وہ ان دنوں کچھ ویڈیوزمیں بھی مصروف ہوچکی ہیں جن کی شوٹنگزجاری ہیں،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے صوفیہ بٹ نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام کرنا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ تھیٹر میں لائیو پرفارمنس ہوتی ہے۔

جہاں پر ری ٹیک کی گنجائش نہیں ہوتی اس کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں ری ٹیک کی گنجائش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں زیادہ سٹیج ڈراموں میں اس لئے کام کر رہی ہوںکہ اداکاری سیکھنے کے لئے سٹیج ڈرامہ بہترین جگہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر اداکار اچھی اداکاری کرے تو موقع پر ہی رسپانس مل جاتا ہے اگر بری کرے تو پھر بھی موقع پر ہی رسپانس مل جاتا ہے۔

لہٰذا سٹیج پر بڑی توجہ سے کام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سٹیج ڈرامہ کا سبجیکٹ اس قسم کا ہے کہ وہاں رقص ضروری ہو تو رقص ہونا چاہئے۔ ویسے بھی رقص تو اعضا کی شاعری ہے، اور سٹیج ڈرامے میں رقص شامل کرنے سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔صوفیہ بٹ نے کہا کہ پاکستان کا سٹیج ڈرامہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی مقبول ہے پاکستان کی کامیڈی خصوصاً سٹیج ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔ صوفیہ بٹ نے کہا کہ رقص بغیر تربیت کے نہیں ہوسکتا، میں نے اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور ابھی تک کر رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 11:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :